Zain6795

Add To collaction

19-Aug-2022 لیکھنی کی کہانی -

عزت 
ایک ایسا لفظ جو ہر جاندار کو اپنی جان سے زیادہ پیارا ہے۔ ہر انسان کی اپنی عزت نفس ہوتی ہے۔ جو اسکے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہوتی ہے۔ وہ انسان جس میں اپنی عزت نفس ہو وہ کبھی کسی کے در پہ نہیں جھکتا سوائے الله کے۔ اپنی عزت نفس بیچ کر کیے جانے والے سودے ذلت کے سوا کچھ نہیں دیتے۔ سوائے اپنے خونی رشتوں کے کسی کے لیے عزت نفس کو کم نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ دوستی اور رشتے کو صرف  یہی ایک چیز  ساتھ جوڑے رکھتی ہے۔ احترام کے بغیر  چرند پرند کو بھی دیا ہوا کھانا نہیں بھاتا تو ایک انسان کیسے اپنی توہین سہہ سکتا ہے۔ 
کربلا کی جنگ کے وقت امام حسین نے حق کے پیغام کے ساتھ ایک اور تلقین کی تھی۔ "ذلت کی زندگی سے بہتر عزت کی موت ہے"۔ یہ ایک پیغام اپنے آپ میں بڑی نصیحت ہے۔ اس لئے انسان کا فرض ہے کہ وہ پورے احترام سے اپنا کام کرے اور عزت کے ساتھ گھر لوٹے۔  یہی وہ چیز ہے جسکی دعا ہمیں ہماری آخرت کے لئے مانگنی چاہیے کہ ہم عزت کے ساتھ قبر میں اتارے جائے۔ لیکن کبھی کبھی ہم اسے منفی انداز میں لے لیتے ہیں۔ اگر کوئی اچھا بھی کہے تو ہمیں وہ بات ہماری عزت پہ سوال لگتی ہے اور ہم جھگڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم اپنے والدین کی بات تک برداشت نہیں کرپاتے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ انھیں ہماری عزت کرنی چاہیے۔ ہم نہیں جھک سکتے ان کے سامنے۔ لیکن یہ وہ عزت ہے ہی نہیں۔ 
حضرت محمد ﷺ نے فرمایا" کہ اگر کوئی رشتہ بچانے کے لیے تمہیں اپنوں کے سامنے جھکنا پڑے اور  تمہیں لگتا ہے کہ تمہاری عزت میں کمی ہوگئی ہے تو قیامت کے دن مجھ سے لے لینا۔ "  اپنوں کے لئے خونی رشتوں کے لئے جھکنا برا نہیں ہوتا بلکہ رشتہ بچانے کی یہ نیک کوشش ہمیشہ کے لئے لکھ لی جاتی ہے۔ لیکن یہ صرف اپنوں کے لیئے ہے۔ ہم ہر دوسرے شخص کے لیے اپنی عزت کا سودا نہیں کرسکتے۔ 
جہاں انسان کی عزت نہ کی جائے اس جگہ اور ان لوگوں کے درمیان سے اسے دور ہوجانا چاہیئے۔ عزت صرف لینے، کا نام نہیں دینے کا نام ہے۔ عزت و احترام میں ایک ہاتھ دے لے کا معاملہ ہوتا ہے۔ جن کے ظرف بڑے ہوتے ہیں وہ پہلے عزت دینا سیکھتے ہیں۔ قدرت کے اس نظام کا پہلا اصول دینا ہے۔ پھر چاہے وہ عزت ہو یا کچھ اور۔ جو ہم دینگے وہی پائینگے۔ انسان کسی کو تبھی عزت و احترام دے سکتا ہے جب وہ خود عزت دار ہو اسکی اہمیت کو سمجھتا ہو۔ اس لئے قدرت کے اصولوں کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔ 
" الله ہم سب کو دنیا و آخرت میں عزت عطا فرما"۔ آمین
بقلم ✍️ : السلطان محمد زین العابدین

   7
1 Comments

Maria akram khan

22-Aug-2022 09:01 PM

Bohat khoob ❤️

Reply